Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ آور اشیا کے استعمال پر خواتین سمیت 18 افراد کو قید کی سزا

عدالت نے قید کے ساتھ سفری پابندی کی سزا بھی سنائی ہے(فائل فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب جدہ میں فوجداری کی عدالت نے نشہ آور اشیا کے استعمال پر 18 افراد کو قید کی سزا سنائی ہے۔ سزا کی مجموعی مدت  80 برس تک ہے۔
منشیات کے عادی افراد ساحل سمندر پر پرآسائش کیبن کو اپنے ٹھکانے کے طور پر استعمال کررہے تھے۔
عکاظ اخبار کے مطابق 18 ملزمان میں سے ایک کا تعلق شام باقی 17 کا سعودی عرب سے ہے۔ ان میں خواتین شامل ہیں۔ 
فوجداری عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کوکین، حشیش اور نشہ آور پاؤڈر خاص طورپر استعمال کیا جارہا تھا۔ ملزمان غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث پائے گئے۔ 
عدالت نے الزام ثابت ہونے پر قید کے ساتھ سفری پابندی کی سزا بھی سنائی ہے۔
فوجداری عدالت نے جن افراد کو سزا سنائی ہے ان میں تاجر، خواتین، مارکیٹنگ ڈائریکٹر، نرسنگ اور فارمیسی کی فیکلٹیوں کی طالبات شامل ہیں۔ 
اخبارکے مطابق فیصلہ 190 صفحات پر جاری کیا گیا۔ عدالتی کارروائی 125دن تک جاری رہی۔  

شیئر: