Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش میں انجینیئرنگ کی تعلیم ہندی میں

بھوپال۔۔۔مدھیہ پردیش حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے تعلیمی سال سے ہندی زبان میں انجینیئرنگ کا مضمون پڑھایا جائے گا۔ایسے وقت جب طلبہ اور اساتذہ مختلف ٹیکنیکل الفاظ کا ترجمہ تلاش کرنے کیلئے اپنا سر کھجاتے رہتے ہیں ہندی میں تعلیم ان کیلئے سہولت پیدا کردیگی۔ایک سینیئر افسر نے کہا کہ طلبہ کو انگریزی اور ہندی میڈیم کا انتخاب کرنے کا حق ہوگا۔ہندی میں تعلیم دینے کا فیصلہ راجیوگاندھی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔سینیئر ماہرین تعلیم نے فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے اور کہا کہ اس سے انجینیئرنگ گریجویٹ کا کیریئر خطرے میں پڑ جائے گاکیونکہ ملازمت میں ہندی کام نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب ساری کتابیں انگریزی میں ہیں تو ہندی میں پڑھانے کا کوئی ُتک نظر نہیں آتا ۔ ایک پروفیسر نے سوال کیا کہ آپ ٹیکنیکل الفاظ کا کس طرح ترجمہ کرینگے۔ فنی تعلیم کے وزیر دیپک جوشی نے کہا کہ طلبہ کو ٹیکنیکل الفاظ کا ترجمہ لکھنے کی ضرورت ہی نہیں وہ ایسے الفاظ کو ہندی میں لکھ دیا کریں۔ہمارا مقصد تو ایسے طلبہ کی مدد کرنا ہے جو انگریزی میں کمزور ہیں۔

شیئر: