کوئٹہ...ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفورحیدری نے کہا ہے کہ ہند کی سازشوں سے پاکستان عدم استحکام کا شکار ہے۔ہمارے دیگر پڑوسی بھی آلہ کار بن گئے ۔ملکی سلامتی اوراسلام کی سربلندی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بم دھماکے اپنی منزل سے نہیں ہٹاسکتے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مستونگ خود کش حملے میں ہدف میں ہی تھا، حملے میں کون سی قوتیں ملوث ہیں، سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہند نے پاکستان کی آزادی کو آج تک تسلیم نہیں کیا۔ نئی دہلی کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ پاکستان اب ایک ایٹمی قوت ہے۔ ہمارا ملک تر نوالہ نہیں کہ کوئی اسے آسانی سے ہضم کرسکے۔ انہوںنے کہا کہ شہدائے مستونگ کا خون رائیگاں نہیں جائےگابلکہ اس سے انقلاب آئے گا۔