Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاک سروس کے لیے نیشنل ایڈریس نظرانداز کرنے پر کتنا جرمانہ؟

نیشنل ایڈریس  کا بڑا فائدہ ہے۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ڈاک سروس فراہم کرنے والے کو نیشنل ایڈریس نظرانداز کرنے پر پانچ ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔‘ 
عکاظ اخبار کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’کسی بھی قسم کی ڈاک سروس پیش کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نیشنل ایڈریس استعمال کیا جائے۔ ایسا نہ کرنا قابل سزا عمل ہے اس پر پانچ ہزار ریال  کا جرمانہ ہو گا۔‘ 

واٹس اپ پر رابطہ کرکے ایڈریس معلوم کیا جاسکتا ہے۔ (فوٹو عکاظ)

اتھارٹی نے تاکید کی ہے کہ ’ڈاک سروس پیش کرنے والے مختصر نیشنل ایڈریس ضرور استعمال کریں۔ یہ چار حروف اور چار نمبروں پر مشتمل  ہوتا ہے اور بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہے۔ اس کی بدولت معیاری لاجسٹک خدمات کا حصول ممکن ہو جاتا ہے۔‘ 
اتھارٹی نے توجہ دلائی کہ ’مختصر نیشنل ایڈریس افراد اور اداروں کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ سہولت مملکت کے تمام علاقوں میں مہیا ہے۔ نیشنل ایڈریس  کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کی بدولت متعلقہ شخص تک زیادہ سے زیادہ ایک میٹر کے فاصلے تک رسائی آسان ہو جاتی ہے۔‘ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’مختصر نیشنل ایڈریس سعودی پوسٹل ویب سائٹ ’سبل آن لائن‘ وزٹ کر کے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں ورچول معاون ’مھا‘ سے واٹس اپ نمبر 966-112898888 پر رابطہ کرکے بھی نیشنل ایڈریس معلوم کیا جا سکتا ہے۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: