Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ ڈاک کا ’الیکٹریکل پوسٹل ٹرک‘ منصوبہ

الیکٹریکل ٹرک معروف بین الاقوامی کمپنی تیارکرے گی(فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت میں الیکٹریکل پوسٹل ٹرک تیار کرنے کے منصوبے پرسعودی محکمہ ڈاک ’سبل‘ نے ’برق ‘ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔
عکاظ اخبار کے مطابق ’سبل‘ کے اعلی عہدیدار انجینئرمنفیف صالح نے بتایا کہ  معاہدہ ہے تین برس کے لیے کیا گیا ہے۔ الیکٹریک پوسٹل سروس میں موجود خامیوں کی نشاندہی اورتجزیے سے ہوگا، بعدازاں الیکٹریک پوسٹل سروس کے لیے ٹرک تیار کیاجائے گا۔
المنیف نے مزید کہا کہ سعودی عرب تین براعظموں کو جوڑنے والے اپنے منفرد محل وقوع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے لاجسٹک خدمات کا عالمی مرکز بن رہا ہے۔
سبل نے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
دریں اثنا برق کمپنی کے سی ای او احمد المزروعی نے کہا کہ سبل کے ساتھ معاہدہ خوش آئند ہے ہم لاجسٹک خدمات میں جدت پیدا کرنے کے حوالے سے پرعزم ہیں۔
المزروعی نے مزید کہا کہ الیکٹریکل پوسٹل ٹرک پورے علاقے میں اپنی نوعیت کا منفرد اورپہلا ہوگا جسے ’سبل‘ کے لیے خصوصی طورپرتیار کیاجائے گا۔

محکمہ ڈاک ’سبل‘ نے ’برق ‘ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر) 

ٹرک کے ڈیزائن کا کام بین الاقوامی سپیشل ڈیزائن ہاوس کی مدد سے کرایا جائے گا۔
 المزروعی نے بتایا کہ الیکٹرانیک پوسٹل ٹرک ایک بین الاقوامی کمپنی تیارکرے گی جو دنیا بھر میں 250 سے زیادہ فیکٹریوں کےلیے کام کررہی ہے۔

شیئر: