مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے پرمٹ کا آن لائن اجرا شروع
’مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے پرمٹ ابشر کے ذریعہ حاصل کئے جاسکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے غیر ملکیوں کو پرمٹ آن لائن جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے پرمٹ ابشر کے ذریعہ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے ان غیر ملکیوں کو اجازت نامہ ملے گا جومکہ مکرمہ مقیم سعودی شہریوں کا عملہ ہے‘۔
’یا وہ غیر ملکی جو مکہ مکرمہ میں کام کرتے ہیں یا پھر وہ غیر ملکی جو حج موسم میں مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں کام کریں گے‘۔
محکمے نے ان تمام تجارتی اداروں کو ہدایت کی ہے جو مکہ مکرمہ میں کام کرتے ہیں کہ وہ اپنے کارکنوں کے لیے مکہ مکرمہ داخلے کے لیے اجازت نامے جاری کروائیں‘۔