Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطی میں انسداد انسانی سمگلنگ فورم میں سعودی وفد کی شرکت

وفد کی قیادت ہیومن رائٹس کمییشن کی سربراہ ڈاکٹر التویجری کررہی ہیں(فوٹو: ایس پی اے)
مشرق وسطی میں انسداد انسانی سمگلنگ کے سرکاری فورم میں سعودی وفد ڈاکٹر ھلا التویجری کی قیادت میں شرکت کررہا ہے۔
 سرکاری فورم کے چوتھے سیشن کے اجلاس قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منگل سے شروع ہوں گے اور دو دن تک جاری رہیں گے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انسداد انسانی سمگلنگ کے سرکاری فورم میں وزرا، جی سی سی ممالک میں انسداد انسانی سمگلنگ کمیٹیوں کے سربراہ شرکت کریں گے۔
اردن، مصر، امریکہ، برطانیہ کے نمائندے جبکہ انسداد انسانی سمگلنگ کے امور سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ 
فورم کا مقصد انسانی سمگلنگ کے جرائم کے انسداد کے سلسلے میں تجربات اور افکار کا تبادلہ، متعلقہ چیلنجوں اور مسائل پر مباحثہ، مسائل  کے نمایاں حل اور شریک ممالک کے یہاں انسداد انسانی سمگلنگ کی کارروائی کو جدید خطوط پر بین الاقوامی معیار کے مطابق استوار کرنا شامل ہے۔ 
فورم میں سعودی وفد کی قیادت ہیومن رائٹس کمییشن کی سربراہ ڈاکٹر التویجری کررہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب انسانی سمگلنگ کے انسداد کے سلسلے میں علاقائی و بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے  سلسلے میں پرعزم  ہے۔ 
یاد رہے کہ فورم کے تیسرے سیشن کی میزبانی 2021 کے دوران سعودی عرب نے کی تھی۔ 

شیئر: