Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی آخری پرواز 22 جون کو، واپسی یکم جولائی سے شروع ہوگی 

حجاج کی آخری پرواز 2 اگست کو روانہ ہوگی ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ ’اس سال پہلی حج پرواز اتوار 21 مئی (یکم ذی قعدہ 1444ھ ) کو سعودی عرب پہنچے گی۔ آخری پرواز جمعرات 22 جون ( 4 ذی الحجہ) کو بین الاقوامی وقت کے مطابق 11 بج کر 59 منٹ پر سعودی عرب پہنچے گی‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں کہا کہ ’حجاج کی واپسی کا سلسلہ سنیچر یکم جولائی 2023(13 ذی الحجہ 1444ھ ) سے شروع  ہوگا‘۔
’حجاج کی آخری پرواز 2 اگست 2023 (15 محرم 1445ھ ) کو روانہ ہوگی‘۔ 
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ ’حج سے قبل کسی بھی طیارے کو ایئرپورٹ پر دو گھنٹے سے زیادہ اور حج کے بعد جانے والی پرواز کو تین گھنٹے سے زیادہ ایئرپورٹ پر رکنے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’400 اور اس سے زیادہ نشستوں والے طیاروں کو چار گھنٹے  ٹھہرنے کی اجازت ہوگی۔ قدرتی آفات کی صورت میں صورتحال مختلف ہوگی۔ اس کےلیے ایئرپورٹ انتظامیہ کے متعلقہ ادارے سے رجوع کرنا ہوگا‘۔ 

شیئر: