Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں گیارہ افراد گرفتار، 55 کلو گرام سے زیادہ کوکین ضبط

ترجمان کا کہنا ہے کوکین گھروں میں چھپا کر رکھی گئی تھی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان مروان الحازمی نے کہا ہے کہ’ محکمہ انسداد مشنیات نے 55 کلو گرام سے زیادہ کوکین فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ’ سیکیورٹی اہلکار سعودی عرب کے امن و امان اور نوجوانوں کو نقصان پہنچانے کے لیے نشہ آور اشیا کی سمگلنگ اور اس کے کاروبار میں ملوث نیٹ ورک پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جاری مہم کے دوران 55.2 کلو گرام کوکین ضبط کی گئی‘۔  
مروان الحازمی نے بتایا کہ ’کوکین گھروں میں چھپا کر رکھی گئی تھی۔ جدہ سے کوکین پھیلانے والے گیارہ افراد کو گرفتار کیا ہے ان میں سے دو درانداز، چار مقیم غیرملکی اور پانچ وزٹ ویزے پر موجود نائیجرین تھے‘۔ 
ترجمان نے بتایا کہ ’گرفتار شدگان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے‘۔ 
علاوہ ازیں جازان ریجن میں قات ( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 8 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
گرفتار افراد میں ایتھوپیا کے چھ  اور یمن کے دو باشندے شامل ہیں۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

شیئر: