انسداد منشیات آپریشن نتیجہ خیز اور کامیاب: سعودی وزیر داخلہ
انسداد منشیات آپریشن نتیجہ خیز اور کامیاب: سعودی وزیر داخلہ
منگل 16 مئی 2023 20:08
انسداد منشیات سیکیورٹی آپریشن پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے کہا ہے کہ ’انسداد منشیات سیکیورٹی آپریشن نتیجہ خیز اور کامیاب ثابت ہورہا ہے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹر میں سینٹرل آپریشن روم کا دورہ کرکے کہا کہ ’منشیات کے انسداد کا سیکیورٹی آپریشن ولی عہد کی ہدایت اور سرپرستی میں کیا گیا جو کامیاب اور نتیجہ خیز رہا۔‘
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’انسداد منشیات سیکیورٹی آپریشن سمگلروں اور نشہ آور اشیا فروخت کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’کہہ سکتے ہیں کہ تمام تر کامیابیوں کے باوجود سیکیورٹی آپریشن ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ منشیات کے سمگلروں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ ان سے آہنی پنجے سے نمٹا جائے گا‘۔
شہزادہ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ’انسداد منشیات کے حوالے سے سیکیورٹی اہلکاروں کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔انہیں منشیات کے خطرات سے ملک و قوم کو بچانے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کا احساس ہے‘۔