جمعرات 18 مئی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعرات 18 مئی 2023 13:58
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 285.62 روپے ہوگئی ہے۔
جمعرات کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.15 اماراتی درہم 77.78، بحرینی دینار 757.65، عمانی ریال 742.82، کویتی دینار 929.79 اور قطری ریال کی قیمت 78.40 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 292 اور قیمت فروخت 296 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 78.5اور قیمت فروخت 79.3 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 80.5 اور قیمت فروخت 81.4 روپے رہی۔