Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی احتساب بیورو برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن لندن کا نادہندہ نکلا

2021 تک نیب نے ہائی کمیشن کل رقم میں سے صرف 6 لاکھ 74 ہزار 517 پاونڈز ادا کیے تھے (فوٹو: ریڈیو پاکستان)
 قومی احتساب بیورو (نیب) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن کا 16 لاکھ آٹھ ہزار 827 پاؤنڈ یعنی تقریباً 57 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔  
اردو نیوز کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق 2019-20 میں لندن ہائی کورٹ نے براڈ شیٹ کیس میں نیب پر عائد جرمانے کی مد میں 41 لاکھ، 15 ہزار، 382 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا۔ یہ رقم ادا کرنے کے پاکستان ہائی کمیشن لندن نے بیرون ملک پاکستان کی عمارات کی دیکھ بھال کے لیے قائم فنڈ اور پاکستان کمیونٹی ویلفیئر اور ایجوکیشن فنڈ کے اکاؤنٹس سے ادا کر دی۔
2021 تک نیب نے ہائی کمیشن کل رقم میں سے صرف 6 لاکھ 74 ہزار 517 پاونڈز ادا کیے تھے، جبکہ 34 لاکھ، ہزار40، 865  پاؤنڈ جو اس وقت 82 کروڑ 16 لاکھ 44 ہزار روپے بنتی تھی، لیکن موجودہ کرنسی ریٹ کے مطابق ایک ارب 21 کروڑ سے زائد بن رہا ہے۔  
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جب پاکستان کے بیرونی مشنز کے آڈٹ کے لیے فارن آڈٹ کی ٹیم وہاں گئی تو پاکستان ہائی کمیشن لندن نے متعلقہ دستاویز دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ چونکہ یہ رقم نیب کی طرف سے ادا کی گئی تھی اس لیے متعلقہ ریکارڈ بھی دستیاب نہیں ہے۔  
دفتر خارجہ کے مطابق ’پاکستان کے سفارت خانے یا ہائی کمیشن صرف اور صرف انتہائی ناگزیر حالات میں اپنے فنڈز میں کسی سرکارے ادارے کی طرف سے ادائیگی کر سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ نہ صرف اپنے ریکارڈ میں اس سے متعلقہ دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنائیں گے بلکہ مہینے کے اختتام پر اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات سے وزارت خارجہ کے سینٹرل اکاؤنٹنگ آفیسر کو بھیجیں گے۔‘
قانون کے مطابق سینٹرل اکاؤنٹنگ آفیسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ وہ جلد از جلد متعلقہ سرکاری ادارے سے رقم وصول کرکے مشن کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کے لیے اقدامات کرے۔  
دستاویز کے مطابق جب معاملہ وزارت خارجہ کے نوٹس میں لایا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 16 لاکھ، 82 ہزار 511 پاؤنڈ ایک دفعہ جبکہ ایک لاکھ، 49 ہزار 525 پاؤنڈ ایک دفعہ بیرون ملک پاکستان کی عمارات کی دیکھ بھال کے لیے قائم فنڈ اور پاکستان کمیونٹی ویلفیئر اور ایجوکیشن فنڈ کے اکاؤنٹس میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔  

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نیب سے رقم وصول کر کے پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اکاؤنٹس میں جمع کروائے (فوٹو: اے ایف پی)

تاہم جب ان سے اس معاملے میں رسیدیں طلب کی گئیں تو وہ رسیدیں فراہم کرنے میں ناکام رہے۔  
دستاویز کے مطابق آخری چھان بین اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ 34 لاکھ، ہزار40، 865  پاؤنڈ میں سے 18 لاکھ، 32 ہزار پاؤنڈ ہائی کمیشن کے اکاؤنٹ میں وصول ہوئے ہیں، جبکہ نیب اب بھی 16 لاکھ ، آٹھ ہزار 827 پاؤنڈ کا نادہندہ ہے جو کہ موجودہ کرنسی ریٹ کے مطابق 57 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔  
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں وزارت خارجہ نیب سے فوری طور پر رقم وصول کر کے پاکستان ہائی کمیشن لندن کے متعلقہ اکاؤنٹس میں جمع کروائے۔  

شیئر: