گڑخون میں ہیموگلوبین بڑھانے کا سبب
نیویارک .... امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گڑ ، دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے مانے، انظام انہضام کی درستگی ، ذیابیطس سے بچاﺅکے ساتھ وزن کم کرنے کےلئے مفید ہے۔گڑ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔گڑ کا مزاج گرم اور دوسرے درجے میں پرانا گڑ خشک ہے۔ نیاگڑ،دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے مارنے انظام انہضام کی درستگی ، ذیابیطس سے بچاﺅکے ساتھ اور گیس کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے اور وزن میں کمی لانے کے لئے بھی کارآمد ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گڑمیں موجود فولاد، انیمیا کو بھی ٹھیک کرتا ہے اور خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے۔ جسم کی قوت مدافعت مضبوط کرتا ہے۔ آرتھرائٹس یا گھٹنے کے درد اور سوزش سے نجات بھی دلاتا ہے۔