صوبہ خیبرپختونخوا میں ضلع نوشہرہ کے ایک گاؤں میں طالب علموں کو نقل کرنے سے روکنے پر استاد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
منگل کی صبح نوشہرہ کے اکبر پورہ نامی گاؤں میں نجی سکول کے استاد محمد ابوبکر پر چند نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے تفتیش کرنے پر کسی قسم کی ذاتی دشمنی یا تنازع سامنے نہیں آیا بلکہ امتحان میں نقل کرنے سے روکنے پر استاد کو مارا پیٹا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
طالب علم نے استاد کو چھری سے زخمی کردیاNode ID: 674256