سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کو گروپوں کی شکل میں منٰی، مزدلفہ اور عرفات (مشاعر مقدسہ) پہنچانے کے فرضی تجربے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔
تین ہزار سے زیادہ بسیں چھ گروپوں کی شکل میں مشاعر مقدسہ پہنچائی گئی ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کو منٰی، مزدلفہ اور عرفات پہنچانے کے پروگرام کے فرضی تجربے میں متعدد اداروں کو شامل کیا ہے اور 10 ہزار سے زیادہ اہلکاروں نے حصہ لیا۔
وزارت حج و عمرہ حج سیزن 1444ھ (2023) کی تیاریوں کے تحت یہ تمام اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے فرضی تجربے کے دوسرے مرحلے کے آغازپر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام ناگہانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے وزارت کی تیاریوں کا ایک حصہ ہے۔ وزارت کمپنیوں کی منصوبہ بندی اور آپریشنل استعداد بھی چیک کر رہی ہے۔ وزارت چاہتی ہے کہ حاجیوں کی گروپ بندی اور ٹرانسپورٹ میں مدد گار جدید ٹیکنالوجی کس حد تک موثر ہے اس کا بھی پتہ لگایا جائے۔
فرضی تجربے کا دوسرا مرحلہ 15 گھنٹے تک جاری رہا۔ تین ہزار بسیں دو سسٹمز کے تحت مکہ مکرمہ سے منٰی لے جائی گئیں۔ کچھ بسیں شٹل سروس اور دیگر روایتی طریقہ کار کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ یہ بسیں 57 ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی ہیں۔ ان کے لیے 37 روٹ مقرر ہیں۔ اس عمل میں 107 سروس دفاتر اور 19کمپنیاں شامل ہیں۔
معالي د.@tfrabiah، ومعالي د.@asmashat، أثناء تنفيذ التجربة الفرضيّة الثانية؛ التي تحاكي عمليّات نقل وتفويج الحجّاج بالمشاعر المقدّسة. #أذن_بالناس#مكة_والمدينة_في_انتظاركم_بشوق pic.twitter.com/MFUKGqnhq0
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) May 23, 2023