چیف جسٹس آف پاکستان نے ایک بار پھر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے مرسڈیز عدالت کے کہنے پر نہیں دی گئی تھی بلکہ یہ فیصلہ اسلام آباد پولیس کا تھا کیونکہ وہ بلٹ پروف تھی۔
بدھ کو پنجاب الیکشن سے متعلق نظرثانی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیے ہیں کہ ماضی کو حکومت کے خلاف استعمال نہیں کریں گے۔
سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مبنی تین رکنی بینچ نے کی۔
مزید پڑھیں
-
پنجاب میں الیکشن، ٹکٹوں کی تقسیم کیسے؟Node ID: 748521
-
الیکشن کی تاریخ پر دونوں طرف سے لچک دکھائی گئی ہے: اسحاق ڈارNode ID: 761781