Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو کا جادو چل گیا، النصر کے لیے اب تک کا بہترین گول

دنیا کے ممتاز فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں الشباب کلب کے خلاف ایک بہترین گول اس وقت کیا جب النصر ٹیم کو اس کی اشد ضرورت تھی اور اس نے میچ کی جیت میں فیصلہ کن کردار بھی ادا کیا۔
عرب نیوز کے مطابق رونالڈو پیلی شرٹس میں کھیلنے والی ٹیم النصر کا حصہ ہیں۔ اس ٹیم کو ریاض میں کھیلے گئے میچ میں اس وقت مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے خلاف دو گول ہو چکے تھے اور پانچ بار ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کے پاس دوسرے ہاف میں میچ جیتنے کا موقع بہت کم تھا اور وہ ایک گول بھی نہ کر  پائی تھی۔
الشباب کی جانب سے کھیل کا آغاز بہتر انداز میں کیا گیا تاہم میزبان ٹیم نے اسے قابو کیا اور 20 منٹس کے دوران ہی دو پینلٹی اپیلیں کیں۔ پہلے ہاف میں سپاٹ کک ملی جس کے بعد سفید شرٹس والی ٹیم گول کرنے میں کامیاب ہوئی۔
اس گول پر جدہ بھر میں جشن دیکھنے کو ملا، اس کے 9 منٹ بعد احمد شراہلی نے ایک بہترین پاس پر سر سے بال گول میں پھنیکنے کی کوشش کی۔
اس کے 32 منٹس بعد رونالڈو بھرپور کوشش کرتے دکھائی دیے تاہم ٹیم کو کامیابی نہیں دلا سکے۔
اس کے آٹھ منٹ بعد الشباب کی جانب سے ایک بھرپور حملہ کیا گیا اور مختلف پاسز کے بعد کھلاڑی بال کو گول پوسٹ میں پھینکنے میں کامیاب ہو گئے۔
اس کے بعد میچ میں وقفہ کیا گیا اور واپسی پر النصر ایک نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتری۔
علی الحسن نے عبدالرحمان سے بال چھین پر اپنے کھلاڑیوں کی طرف اچھالی جو آگے بڑھتی چلی گئی اور رونالڈو کے پاس پہنچی۔
اس کے بعد رونالڈو کا اصل جادو دیکھنے میں آیا، وہ گیند کو لیے 30 میٹر تک آگے بڑھے، راستے میں آنے والے دو کھلاڑیوں کو ڈاج کیا اور بال کو پوسٹ کے اندر پھینک دیا جس کو جنوری میں شروع ہونے والی لیگ کے دوران ان کا بہترین میچ قرار دیا جا رہا ہے۔
ایونٹ میں شامل ٹیمز کے پوائنٹس کے حساب سے دیکھا جائے تو النصر ایونٹ میں موجود رہے گی۔

شیئر: