جدہ سٹی واک میں مووی لینڈ حاضرین کو حیرت زدہ کر دیتا ہے
جدہ سٹی واک میں مووی لینڈ حاضرین کو حیرت زدہ کر دیتا ہے
بدھ 24 مئی 2023 17:38
سٹی واک میں قائم اس زون میں ہر عمر کے افراد کے لیے دلکشی موجود ہے۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ کے سٹی واک میں قائم مووی لینڈ سب زون میں دنیا کی چند معروف فلموں کے سین کے سیٹ اور ماڈلز کو ناظرین کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ایسے پرکشش نظارے ہیں جو یہاں آنے والے ہر عمر کے فلموں اور کومک بک کے شائقین کو اپنی خاص دلکشی کے باعث حیرت زدہ کر دیتے ہیں۔
ایک شو شکاگو کی گلیوں میں مافیا کی سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سٹی واک میں مووی لینڈ زون بچوں کے لیے تین الگ الگ سرگرمیوں کے ساتھ پردے کے پیچھے کے تجربات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
یہاں پر موجود فلمنگ سٹوڈیو میں آنے والے نوجوان اپنے پسندیدہ ہیروز اور شہرت یافتہ فلمی ستاروں کی گلیمرس زندگی کے تجربات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ایک زون میں پروڈکشن سٹوڈیو ہے جہاں بچوں کو اپنی پسند کے کارٹونز اور اینمیشن کی دنیا اور مہم جوئی کے رازوں سے پردے اٹھتا ہےاور بچے یہاں فلم یونٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔
ہارر مووی ہاؤس میں خصوصی ساؤنڈ سسٹم دہشت زدہ کر دیتا ہے۔ فوٹو ٹوئٹر
انتہائی سنسنی خیز سٹنٹ شو بلیک روز کا اہتمام یہاں آنے والے بڑی عمر کے افراد کے لیے کیا گیا ہے، اس شو کے دوران سٹریٹ فائٹ کے ساتھ ایکشن فلموں کے مناظر دکھائے جاتے ہیں، یہ شو شکاگو کی گلیوں میں مافیا کی سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔
مووی لینڈ میں آنے والوں کو سیمنا سکرین کے پیچھے کی سرگرمیوں اور فلم سازی کے فن کی بابت بھی آگاہ کیا جاتا ہے جس سے وہ کیمرہ مین اور پروڈیوسر بن سکتے ہیں اور فلم سازی کے راز جان سکتے ہیں۔
مووی لینڈ میں ایک فلائٹ میں جانے کا تجربہ پیش کیا جا رہا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
ڈراؤنی فلم کے لیے ہارر مووی ہاؤس میں مخصوص قسم کی لائٹنگ، خصوصی ساؤنڈ سسٹم آنے والوں کو خوف اور دہشت کی دنیا میں لے جاتا ہے۔
مووی لینڈ کے وسط میں واقع ڈارک فیلڈ میں ایک فلائٹ میں جانے کا تجربہ پیش کیا جا رہا ہے جو حاضرین کے لیے سنسنی خیز سفر کی کشش رکھتا ہے۔
مووی لینڈ اپنے پسندیدہ فلمی کرداروں کی پرفارمنس دیکھنے والوں کو غیر معمولی اور خوبصورت یادوں کے ساتھ الوداع کہتی ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں