جدہ سیزن: سٹی واک میں 60 روزہ تفریحی میلہ شروع
سٹی واک میلے میں 60 میٹر بلند آبشار بھی بنائی گئی ہے۔ (فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ سیزن کے تحت ’سٹی واک‘ میں تفریحی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میلہ 60 روز تک جاری رہے گا۔
اخبار 24 کے مطابق ’جدہ سیزن‘ کے تحت منعقد مختلف پروگراموں میں ’جدہ سٹی واک‘ کا میلہ بھی شامل ہے جس میں مختلف ثقافتی و تفریحی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔
جدہ سٹی واک میلے میں مختلف ریستوران، تجارتی مراکز، تھیٹرز اور رنگا رنگ شوز ہوں گے۔ سٹی واک میلے میں 50 میٹر بلند آبشار بھی بنایا گیا ہے۔
میلے میں فلمیں دکھانے کے لیے دیوہیکل سکرین بھی نصب کی گئی ہے جبکہ معروف ڈوسولی سرکس اور انیمی ولیج کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔
سٹی واک فیسٹیول 2023 کے تحت 9 تفریحی زون قائم کیے گئے ہیں جن میں سپر مارکیٹس کے علاوہ مختلف تفریحی پروگرامز کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
میلے میں تفریحی گیمز، انواع و اقسام کے جھولے اورسائنسی تجربات کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔