Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 عادل الجبیر کی یوروگوائے کی نائب صدر اور وزرا سے ملاقاتیں 

دوست ملکوں کے درمیان تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی موسمیاتی امور عادل الجبیر نے بدھ کو یوروگوائے کی نائب صدر، سپیکر، وزیر ماحولیات اور وزیر خارجہ  سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نائب صدر سے ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے رشتوں اور علاقائی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا گیا۔
 عادل الجبیر نے یوروگوائے کے وزیر ماحولیات سے بھی ملاقات کی۔ ماحولیات کے شعبے میں دونوں ملکوں کی کاوشیں زیر بحث آئیں۔ 


سعودی وزیر نے ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے حمایت پر یوروگوائے کا شکریہ ادا کیا (فوٹو: ایس پی اے)

عادل الجبیر نے یوروگوائے کے وزیر ماحولیات کو بتایا  کہ سعودی عرب ماحولیات کے تحفظ اور موسمی تبدیلیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف اقدامات کررہا ہے۔  انہوں نے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی انشیٹو کا تذکرہ کیا۔ 
عادل الجبیر اور یوروگوائے کے وزیر خارجہ نے ملاقات میں دونوں ممالک اور عوام کے درمیان دوستی، دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں ترقی دینے کا جائزہ لیا۔
سعودی وزیر مملکت نے ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی حمایت پر یوروگوائے کا شکریہ ادا کیا۔
ان ملاقاتوں کے موقع پر وزیر مملکت کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنقری اور یوروگوائے میں سعودی ناظم الامور حسام الصقعبی بھی موجود تھے۔ 

شیئر: