Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیراگوائے کے صدر سے عادل الجبیر کی ملاقات 

عادل الجبیر جمہوریہ پیراگوائے کے سرکاری دورے پر ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ اور ماحولیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے منگل کو جمہوریہ پیراگوائے کے صدر سے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عادل الجبیر جمہوریہ پیراگوائے کے سرکاری دورے پر ہیں۔
عادل الجبیر نے  پیراگوائے کے صدر کو شاہ  سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام  پہنچایا۔


دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)

سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے پیراگوائے کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔ ملک میں پائیدار ترقی، خوشحالی اور استحکام کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں دوست ملکوں کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
پیراگوائے کے لیے سعودی سفیر حسین  عسیری اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنقری بھی ملاقات میں موجود تھے۔

شیئر: