Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ولی عہد کا ذاتی محافظ بننا چاہتا ہوں‘، پرائمری سکول کے بچے کی خواہش

سعودی طالب علم کا جواب دیکھ کر کلاس ٹیچر حیران رہ گئے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی رفحا کمشنری کے پرائمری سکول کے ایک مقامی طالب علم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ذاتی محافظ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کلاس ٹیچر کی جانب سے طلبہ کو کہا تھا کہ ’تحریر کریں کہ وہ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتے ہیں؟‘ 
اس دوران کلاس ٹیچر نے کلاس میں جائزہ لیا کہ کون سا طالب علم کیا لکھ رہا ہے۔ 
سعودی طالب علم نایف بن محمد الربع الشمری کا جواب دیکھ کر کلاس ٹیچر حیران رہ گئے۔

کلاس ٹیچر نے نوٹ تحریر کیا کہ ’ دعا گو ہوں کہ آپ کی یہ خواہش پوری ہو۔‘(فوٹو: سبق)

سعودی طالبع لم نے لکھا کہ ’بڑا ہوکر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پرسنل گارڈز کا افسر بننا چاہتا ہوں۔‘ 
کلاس ٹیچر نے طالب علم سے استفسار کیا کہ ’اس خواہش کے پیچھے کیا جذبہ ہے۔‘
جس پر نایف بن محمد الربع الشمری نے کہا کہ ’میں ولی عہد کی شخصیت سے متاثر ہوں۔ دلی خواہش ہے کہ وطن عزیز اپنے مذہب اور مستقبل میں اپنے بادشاہ کی خدمت کروں۔‘ 
کلاس ٹیچر نے طالب علم کے جواب پر اپنا نوٹ تحریر کیا کہ ’دعا گو ہوں کہ آپ کی یہ خواہش پوری ہو‘۔  

شیئر: