Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: خاتون کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے سوٹ کیس میں رکھنے والا شخص گرفتار

افضل نگر کمیونٹی ہال کے عقب میں کچرے کے ڈھیر سے خاتون کا سر کالے رنگ کے کور میں ملا۔ (فوٹو: اے این آئی)
انڈیا کے شہر حیدرآباد دکن میں خاتون کو قتل کر کے لاش فریج اور سوٹ کیس میں رکھنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) کے مطابق شردھا والکر کی طرز کا قتل حیدر آباد دکن میں ہوا ہے جس میں حیدر آباد پولیس نے بدھ کو ایک شخص کو خاتون کے قتل میں گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ہونے والے ملزم کا نام بی چندرا موہن ہے جس کی عمر 48 برس ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے انورادھا ریڈٰی نامی مقتولہ کو چاقو مار کر قتل کیا اور پھر بعد میں اس کے جسم کے اعضا کو کاٹ کر چھپا دیا۔
ساؤتھ ایسٹ زون کے ڈی سی پی سی ایچ رُوپیش نے اے این آئی کو بتایا کہ ’17 مئی کو ہمیں میونسپل کارپوریشن کے ملازم کی جانب سے شکایت موصول ہوئی کہ اسے افضل نگر کمیونٹی ہال کے عقب میں کچرے کے ڈھیر سے ایک نامعلوم خاتون کا سر کالے رنگ کے کور میں ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے اس معاملے کی تفتیش کے لیے آٹھ ٹیمیں تشکیل دیں۔ ایک ہفتے تک معاملے کی چھان بین کے بعد ہم نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ مقتولہ کا نام انورادھا ریڈی ہے جس کی عمر 55 سال ہے۔ ملزم کا مقتولہ سے تعلق تھا، جس کی بنا پر ملزم نے مقتولہ کو اپنے گھر کے گراؤںڈ فلور پر رہائش دی ہوئی تھی۔
’سنہ 2018 سے ملزم نے مقتولہ سے تقریباً 7 لاکھ روپے لیے ہوئے تھے اور مقتولہ کی جانب سے بار بار تقاضا کرنے کے باوجود اس نے پیسے واپس نہ کیے۔ اس سلسلے میں انورادھا کی جانب سے ملزم پر دباؤ ڈالا جاتا رہا جس پر اس کی انا کو ٹھیس پہنچی اور اس نے مقتولہ سے جان چھڑانے کا پلان بنایا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے انورادھا کو 12 مئی کو قتل کیا۔

ملزم نے مقتولہ کو اپنے گھر کے گراؤںڈ فلور پر رہائش دی ہوئی تھی۔ (فوٹو: این ڈی ٹی وی)

پولیس حکام کے مطابق ’12 مئی کی دوپہر کو ملزم کا مقتولہ سے  پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا، جس پر اس نے انورادھا کے سینے اور پیٹ پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر چل بسی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ’لاش کو چھپانے کے لیے ملزم نے دو سٹون کٹنگ مشینیں خریدیں، جس کے بعد اس نے مقتولہ کا سر کاٹا اور اسے کالے پولی تھین کور میں پیک کر دیا۔ پھر اس نے مقتولہ کی ٹانگیں اور ہاتھ کاٹے اور انہیں فریج میں رکھ دیا جبکہ بقیہ دھڑ کو سوٹ کیس میں چھپا دیا۔
خیال رہے اس طرح کا ایک اور واقعہ دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا تھا جہاں آفتاب امین پونا والا نامی ملزم نے شردھا والکر نامی ایک لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے 35 ٹکڑے کر دیے تھے۔

شیئر: