Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منیٰ کی خیمہ بستی کو آباد کرنے کی تیاریاں شروع

وادی منی مسجد الحرام سے 7 کلومیٹرکی مسافت پرواقع ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مشاعرمقدسہ (منیٰ، مزدلفہ اورعرفات) میں حجاج کرام کے استقبال کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی۔ سال میں چند دنوں کےلیے بسائی جانے والی خیمہ بستی میں صفائی اورمرمت کے مختلف کام تیزی سے جاری ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق دنیا بھرسے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے مشاعر مقدسہ میں عارضی خیمہ بستی میں پانی کا نیٹ ورک ، بجلی کی بحالی اورخیموں کی اصلاح ومرمت کے علاوہ دیگر کاموں کی انجام دہی کےلیے ذمہ دار کمپنیوں کی ٹیمیں تیزی سے کام کررہی ہیں۔
مشاعر مقدسہ میں حج خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں اوراداروں کی جانب سے خیموں کی صفائی اورانکی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔
حج خدمات فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے نگران مصطفی ھادی نے ’العربیہ نیٹ‘ کو بتایا کہ ابتدائی طورپرخیموں کی صفائی ، وہاں بجلی کی وائرنگ کے علاوہ بوڈرز کی تنصیب اورپلمبنگ کا کام شروع کیا گیا ہے۔ خیموں میں وضوخانے اورباتھ رومز کی بھی اصلاح ومرمت اوروہاں پانی کا نیٹ ورک بحال کیا جارہا ہے۔

خیموں میں پانی اوربجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

خیموں کی صفائی اوراصلاح ومرمت کا کام مکمل کرنے کے فوری بعد وہاں بستراورکارپیٹ پہنچائے جائیں گے علاوہ ازیں حجاج کے کھانے کا بندوبست کرنے کےلیے بھی متعلقہ کمپنی کے نمائندے انتظامات کررہے ہیں۔
واضح رہے منیٰ کی خیمہ بستی مسجد الحرام سے 7 کلومیٹرشمال ، مشرقی کی سمت میں واقع ہے۔ منی کی وادی کے شمالی اورجنوبی سمت پہاڑ ہیں۔ یہ وادی سال میں صرف ایام حج میں ہی آباد ہوتی ہے اسی لیے اسے دنیا کی واحد عارضی خیمہ بستی کہا جاتا ہے جو8 ذوالحجہ سے 13 ذوالحجہ تک آبادی رہتی ہے۔

شیئر: