عازمین حج کتنے مالیت کی قیمتی اشیا اور نقدی لا سکتے ہیں؟
60 ہزار ریال سے زیادہ مالیت کی صورت میں اقرار نامہ جمع کرانا ہوگا( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب آنے والےعازمین حج اپنے ہمراہ قیمتی اشیا اور نقدی کی تفصیلات ظاہر کریں۔ ایسا کرنے سے امیگریشن اور کسٹم کارروائی آسانی اور تیزی سے نمٹانے میں مدد ملے گی‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے ’ضیوف الرحمن‘ اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ ’عازمین حج یہ بات یقینی بنائیں کہ ان کے پاس جتنا سامان اور نقدی ہے وہ 60 ہزار ریال سے زیادہ کی ہے یا نہیں ہے‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ عازمین حج کو جو اشیا شامل کرنی ہیں ان میں غیرملکی کرنسی، تحائف، آلات، زیورات اور قیمتی معدنیات شامل ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ اگر ان سب کی قیمت 60 ہزار ریال سے زیادہ ہو تو اس کا اقرار نامہ جمع کرانا ہوگا‘۔