Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات، حج آپریشن پر تبادلہ خیال

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر سول ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی ہے۔
جمعے کو اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود اور ایوی ایشن کے دیگر حکام بھی شریک تھے۔
ملاقات میں حج آپریشن 2023 کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس امر پر خصوصی توجہ دی گئی کہ عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ اور بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

شیئر: