پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی ہے۔
منگل کو وزارت خزانہ سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سعودی سفیر اور وزیر خزانہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر بات چیت کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں شخصیات نے برادر ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر گفتگو کی۔
وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے ساتھ مسلسل حمایت اور تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔