سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما خسرو بختیار نے بھی پارٹی سے دوری اختیار کرلی۔
سنیچر کی شب سوشل میڈیا پرجاری اپنے وٹیو پیغام میں خسرو بختیار نے کہا کہ ’ایک سال قبل پارٹی کی اعلی اور صف اول کی قیادت کے سامنے واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قومی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی نئی پالسی پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی‘۔
مزید پڑھیں
-
ڈاکٹر شیریں مزاری کا تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلانNode ID: 766886
خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ’اسی لیے میں نے تحریک انصاف کی سیاست اور اہم عہدوں یعنی کور کمیٹی کی ممبر شپ اور جنوبی پنجاب کی پارٹی صدارت سے دوری اختیار کرلی تھی‘۔
سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ’ اب نو مئی کے دل سوز واقعات نے مجھے مجبور کردیا ہے کہ میں تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے سے دور ہو جاوں اور میں اس سیاسی فلسفے کے ساتھ نہیں چل سکتا‘۔
’میرا 25 سالہ سیاسی تجربہ جو کہ مقامی، صوبائی اور قومی منصوبوں کے فرائض اد کرنے پر محیط ہے اور اسی بنا پر مجھے پورا یقین ہے کہ اب پاکستان کا مستقبل تقسیم، بٹوارے اور محاذ آرائی کی سیاسست میں ہر گز نہیں ہے‘۔
اس سے قبل فردوس عاشق اعوان اور مُراد راس، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دیرینہ ساتھی سیف اللہ نیازی اور ابرارالحق نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
Khusro Bakhtiar quits PTI, parts ways with imran khan, says impossible for him to continue with IK & the only way forward is away from division and hate employed by PTI pic.twitter.com/hlfgoVKGLn
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) May 26, 2023