Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزے کی ایکسپائری قریب، توسیع نہ ہونے پر کیا کریں؟

میڈیکل انشورنس ایسی کمپنی سے کرائی جائے جو سعودی انشورنس کونسل میں رجسٹرڈ ہو(فوٹو: ٹوئٹر جوازات)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جو وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے قوانین کے مطابق  مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے، خروج وعودہ اور خروج نہائی کے اجرا کا ذمہ دار ہے۔
مملکت میں رہائش پذیرغیرملکی افراد جب مستقل بنیاد پر اپنے ملک جاتے ہیں تو انہیں فائنل ایگزٹ جسے عربی میں خروج نہائی کہا جاتا ہے حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جبکہ چھٹی پر جانے کے لیے خروج و عودہ لینا ہوتا ہے۔
ملٹی انٹری وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع کے حوالے سے ایک شخص نے جوازات سے دریافت کیا ’اہلیہ کو ملٹی انٹری وزٹ ویزے پربلایا تھا، ویزے میں توسیع کی کارروائی ’ابشر‘ پلیٹ فارم کے تواصل پورٹل کے ذریعے کی  کی تاہم چار دن گزرنے کے باوجود توسیع نہیں ہوئی۔ ویزے کی ایکسپائری قریب ہے کیا کروں؟۔ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ ’ابشر پلیٹ فارم پرموجود تواصل پورٹل کے ذریعے ارسال کی گئی کارروائی کی تکمیل کےلیے ہفتہ وارتعطیلات کے علاوہ زیادہ سے زیادہ تین ورکنگ ڈیز درکار ہوتے ہیں۔  
مقررہ دنوں کے اندرجواب موصول نہ ہواس صورت میں جوازات کے مقررہ پورٹل https://tawasol.gdp.gov.sa/ پرمیسج ارسال کیا جاسکتا ہے۔  
واضح رہے جوازات کی جانب سے  خصوصی سروس کا مقصد ان امورکے بارے میں مطلع کرنا ہے جو کسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں۔ 
’تواصل فالواپ ‘ پورٹل پرلاگ ان کرنے کے بعد وہاں اپنی معلومات فیڈ کرنا ہوتی ہے جس میں نام، اقامہ نمبر، موبائل نمبر، ای میل ایڈریس (دستاویزات میں کمی وغیرہ کے بارے میں اطلاع دینے کےلیے درکارہوتی ہے) کے علاوہ تواصل کے ذریعے ارسال کی گئی درخواست کا نمبردرج کیاجائے۔ 
 درخواست پرمطلوبہ اندراج کے بعد ریجن کا انتخاب کیاجائے جس ریجن میں آپ مقیم ہیں اس کا انتخاب کرنے کے بعد سیکشن کا انتخاب کیاجائے۔ 
شعبے کے انتخاب میں ’وزٹ ویزے میں توسیع ‘ کا انتخاب کیاجائے، بعدازاں سروس ’الخدمۃ‘ کا انتخاب کریں۔

ابشرپلیٹ فارم پرفراہم کی جانے والی ’تواصل‘ سروس خود کارنہیں ہوتی(فوٹو: ایس پی اے)

سروس میں بھی وزٹ ویزے کی توسیع (تمدید تاشیرہ زیارہ عائلیہ) کا انتخاب کیاجائے اخر میں انتہائی مختصر الفاظ میں اپنا مطلوبہ مسئلہ بیان کریں جس میں وزٹ ویزے کی توسیع کے حوالے سے معلومات درج کریں۔ 
ویزے کے حوالے سے اہم ترین نکتہ جسے بعض لوگ فراموش کردیتے ہیں وہ میڈیکل انشورنس پالیسی ہے۔
میڈیکل انشورنس ایسی کمپنی سے کرائی جائے جو سعودی انشورنس کونسل میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہواور جوازات کے سسٹم میں بھی اسکا اندراج ہونا ضروری ہے۔ 
ایسی انشورنس کمپنی جو جوازات سےباقاعدہ طورپر منظورشدہ نہیں اس کی پالیسی قبول نہیں کی جاتی جس کے باعث وزٹ ویزے کی توسیع میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 
تواصل سروس پرویزے کی توسیع میں تاخیر کی دوسری اہم وجہ ایک سے زائد بار ایک ہی معاملے کو اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے۔ ایسا کرنے پرسسٹم از خود معاملے کو رد کردیتا ہے۔ 
خیال رہے ابشرپلیٹ فارم پرفراہم کی جانے والی ’تواصل‘ سروس خود کارنہیں ہوتی۔ جوازات کے اہلکارمعاملے کو دیکھ کراسے مطلوبہ قوانین کے تحت مکمل کرتے ہیں۔

شیئر: