Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3روسی غیر فعال سیاروں نے کام شروع کردیا

ماسکو ....روس نے خلا میں 2سال سے غیر فعال اپنے3 سیارے ٹھیک کرلئے اور اب وہ کام کرنے لگے ہیں۔ اس نے 2013ءاور 2015ءکے درمیان 3سیٹلائٹ خلا میں چھوڑے تھے۔ اب روس انہیں دوبارہ کام کے قابل بناچکا ہے۔اس بات کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ روس نے خلائی دوڑ میں تیزی پیدا کردی ہے۔ روس نے یہ تینوں سیارے یہ کہہ کر خلا میں چھوڑے تھے کہ وہ مواصلاتی سیارے خلا میں بھیج رہا ہے۔ خلا میں پہنچ کر کچھ دنوں تک یہ سیارے کام کرتے رہے لیکن بعد میں انہوں نے زمین پر ڈیٹا بھیجنا بند کردیا ۔ اب اعلان کیا گیا ہے کہ ان تینوں سیاروں نے مارچ میں دوبارہ ڈیٹا بھیجنا شروع کردیا ہے۔ جس سے اس بات کا پتہ چلا کہ اکتوبر 2015 ءکے بعد انہوں نے اچانک کام شروع کیا۔ پچھلے مہینے یہ سیارے چین کے موسمیاتی سیارے سے 1183میٹر دور سے گزرے تھے۔ خلائی زبان میں اسے انتہائی قریب سے گزرنا کہا جاتا ہے۔ اتفاق سے چین کا یہ سیارہ بھی غیر فعال تھا۔ حالیہ مہینوں میں بھی کوسموس ۔2499 سیارے نے اپنے طور پر بعض عجیب و غریب نقل وحرکت کی تھی اور سائنسدانوں نے جو ان سیاروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں یہ اطلاع دی تھی۔ ایک خلائی ماہر نے میسا چوسٹس میں قائم اپنے سینٹر میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا دلچسپ ہے کہ سیارے 2سال تک بالکل خاموش رہے اور اچانک ان میں زندگی لوٹ آئے۔

شیئر: