Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات 

باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ٹوئٹر او آئی سی)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے  بدھ کو  ڈھاکا میں بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ڈاکٹر ابو الکلام عبدالمومن سے ملاقات کی ہے۔
یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ بنگلہ دیش کے دورے پر پیں۔
او آئی سی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’ملاقات میں بنگلہ دیش اور او آئی سی کے درمیان تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا گیا‘۔
اس موقع پر باہمی تعاون میں اضافے کو یقینی بنانے والے وسائل اور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 
 او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے بارہ لاکھ روہنگی پناہ گزینوں کو امداد فراہم کرنے پر بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کیا۔ 
 انہوں نے اسلامی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی میزبانی اور مدد پر بھی بنگلہ دیش کی ستائش کی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ملاقات میں اہم مسائل زیر بحث آئے جو او آئی سی کے ایجنڈے پرہیں‘۔
’فریقین نے درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں تعاون کا دائرہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے‘۔ 

شیئر: