سوڈان کے مسئلہ پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
ہنگامی اجلاس سعودی عرب کی درخواست پرطلب کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سعودی عرب کی جانب سے کی گئی درخواست پرسوڈان کے حوالے سےآئندہ بدھ کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب 15 اپریل کے بعد سے سوڈان کی مسلح افواج اور نیم فوجی گروپ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد سے جنگ بندی کی کوششوں میں مصروف ہے۔
سعودی دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا تھا کہ سوڈان سے 5197 افراد کا انخلا کرایا گیا ہے ان میں 184 سعودی بھی شامل تھے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب سوڈان سے مختلف ممالک کے شہریوں کے انخلا میں انسانیت نواز کردار ادا کررہا ہے اس حوالے سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کو سراہا جارہا ہے۔