ملائیشیا کے وزیر خارجہ اور داخلہ نے ’روٹ ٹو مکہ’ انتظامات کا جائزہ لیا
سعودی عرب اور ملائیشیا کی خصوصی ٹیمیں مل کر کارروائی کررہی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
ملائیشیا کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ نے سعودی عرب کے روٹ ٹو مکہ انشیٹو کی تعریف کی ہے۔
ملائیشیا کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ نے بدھ کو کوالالمپور ایئرپورٹ پر روٹ ٹو مکہ ہال کے دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملائیشیا میں متعین سعودی سفیر مساعد السلیم، کوالالمپیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے روٹ ٹو مکہ ہال کے انچارج اور وزارت داخلہ کے نمائندے کرنل عبداللہ العیبان بھی موجود تھے۔
ملائشیا کے وزیر خارجہ کو روٹ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین کو دی جانے والی سہولیات سے متعارف کرایا گیا۔
انہیں بتایا گیا کہ سعودی عرب اور ملائیشیا کی خصوصی ٹیمیں مل کر کارروائی کررہی ہیں۔
ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ’روٹ ٹو مکہ انشیٹو اپنی سوچ اور اپنے طریقہ کار کے حوالے سے منفرد ہے‘۔
’سعودی حکومت نے یہ انشیٹو زائرین کو اپنے وطن سے ارض مقدس کے سفر کی کارروائی آسان بنانے کے لیے اختیار کیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’کوالالمپور ایئرپورٹ سے روٹ ٹو مکہ انشیٹو پر عمل درآمد سے خوشی ہے۔ سعودی عرب اس حوالے سے ہمارے شکریہ کا مستحق ہے‘۔
علاوہ ازیں ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے سیف الدین دورے کے دوران روٹ ٹو مکہ ہال کے نگران اورسعودی وزارت داخلہ کے نمائندے سے ملاقات کی۔