پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
جمعرات کو پاکستان کی وزارت خزانہ نے ٹویٹ کیا کہ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اقتصادی اور مالیاتی تعلقات پر بات چیت کی۔
’دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اقتصادی اور مالیاتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔‘