Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں گزشتہ ماہ 4 ہزار بارودی سرنگوں کی صفائی

مسام منصوبہ سال 2018 میں شروع کیا گیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے ’مسام‘ منصوبے کے تحت گزشتہ ماہ کے دوران یمن کے مختلف علاقوں سے 4 ہزار بارودی سرنگوں کو ناکام بنایا گیا۔
 اخبار  24 کے مطابق شاہ سلمان مرکز اہل یمن کو ملک کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی جانب سے پھیلائی ہوئی بارودی سرنگوں سے نجات دلانے کے لیے ’مسام‘ منصوبہ نافذ کیا گیا تھا۔
مذکورہ منصوبے کے تحت گزشتہ ماہ مئی 2023  کے دوران  3239 ایسے گولے ناکارہ بنائے گئے جو پھٹے نہیں تھے۔
علاوہ ازیں 674 ٹینک شکن بارودی سرنگیں صاف کی گئیں۔  مئی کے دوران یمن کے 1.07 ملین مربع میٹر رقبہ بارودی سرنگوں سے صاف کیا گیا۔ 
شاہ سلمان مرکز سے متعلق میڈیا سینٹر نے توجہ دلائی ہے کہ مسام منصوبہ جون 2018 کے آخر میں شروع کیا گیا تھا اب تک اس کے ذریعے اب تک چار لاکھ  سے زائد بارودی سرنگیں صاف کی جاچکی ہیں۔ یہ سرنگیں یمن میں 46.4 مربع میٹر کے علاقے میں بچھی ہوئی تھیں۔ 

شیئر: