انسٹاگرام پر صارفین کے نامناسب کمنٹس کو ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
سوشل نیٹ ورکنگ کے دور میں جہاں رابطے کی متعدد ایپلی کیشنز موجود ہیں وہیں صارفین کو غیرضروری تبصروں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
غیرضروری کمنٹس کو بلاک کرنے کے لیے بھی سوشل میڈیا کی ایپلی کیشنز میں خصوصی آپشن فراہم کیا جاتا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین نامناسب کمنٹس کو اپنی ایپلی کیشن پر بلاک کر سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا کی رابطہ ایپلی کیشنز سے تقریباً ہر شخص ہی جڑا ہوا ہے۔ اس حوالے سے بیش تر لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ نامناسب کمنٹس کو بلاک کیا جا سکے خاص طور پر انسٹاگرام کے صارفین چاہتے ہیں کہ ایسے افراد کے کمنٹس کو اپنے پیج پر بلاک کیا جا سکے جو ان کے لیے غیرمناسب ہوں۔
انہیں بلاک بھی اس طرح کیا جائے کہ پیج پر تو رہیں مگر کمنٹس نہ کر سکیں۔
کمنٹس بلاک کرنے کا آپشن
گیجٹس ناؤ ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے پیج پر غیرمناسب کمنٹس کو بلاک کر سکیں جس کے لیے چند آسان سٹیپس ہیں جو ذیل میں بیان کیے جا رہے ہیں۔
انسٹاگرام اپیلی کیشن میں لاگ ان کریں بعدازاں پروفائل پکچر کی علامت یا نشان پر کلک کریں۔
پرسنل پروفائل میں موجود دائیں جانب اوپر کی سمت تین لائنوں کو کلک کریں اور اس کے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی کو کلک کیا جائے۔
سیٹنگز اینڈ پرائیوسی میں نیچے کی جانب آپشن ’دوسرے آپ سے کیسے انٹریکٹ کریں‘ میں جائیں اور وہاں ’کمنٹس‘ کو اختیار کریں۔
کمنٹس کے آپشن میں ’بلاک کمنٹس‘ کے سامنے جس کا کمنٹ بلاک کرنا ہے اس کا نام جو آپ کی کنٹیکٹ لسٹ میں ہے وہ درج کر دیں۔
صرف مخصوص افراد کو کمنٹس کی اجازت دینا
جو طریقہ کار کمنٹس کو بلاک کرنے کا تھا انہی نکات کو فالو کریں اور جہاں ’کمنٹس‘ کا آپشن آئے اسے کلک کرنے کے بعد ’کمنٹس کی اجازت‘ کو کلک کریں اور پروفائل میں جسے کمنٹ کرنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں اس کا نام درج کر دیں۔
دکھائی نہیں دے گا
جس شخص کے کمنٹس کو بلاک کیا گیا ہو اسے یہ معلوم نہیں ہو گا کیونکہ کیے گئے ناپسندیدہ کمنٹس صرف کمنٹ کرنے والا ہی دیکھ سکے گا۔ اس کے علاوہ کسی کو دکھائی نہیں دیں گے۔
انسٹاگرام
سماجی رابطوں کی ایپلی کیشنز میں موجود انسٹاگرام ایپلی کیشن ’میٹا کمپنی‘ کی ملکیت ہے جس پر ویڈیوز اور فوٹوز شیئر کی جا سکتی ہیں۔ انسٹاگرام ایپلی کیشن پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز اور فوٹوز شیئر کرنے کے مختلف قواعد و ضوابط ہوتے ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
پوسٹ کی گئی فوٹوز اور ویڈیوز خاص یا عام استعمال کے لیے اجازت دینا ہوتی ہے۔ دیگر ایپلی کیشنز کی طرح انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹوں کو لائیک اور شیئر کیا جا سکتا ہے۔
حال ہی میں انسٹاگرام نے چیٹ سروس اور ایک پوسٹ میں مختلف تصاویر یا ویڈیوز کو ایڈ کرنے کی سہولت کا اضافہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں اپنی حریف کمپنی ’سنیپ چیٹ‘ کی طرح اب انسٹاگرام میں بھی سٹوریز اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے۔