Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے بھی سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران عثمان بزدار نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ تھے اور کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کے بارے میں سوچیں۔
عثمان بزدار کافی دنوں سے روپوش تھے اور کہا جا رہا تھا کہ وہ پہاڑوں میں کسی محفوظ مقام پر ہیں۔
نیب کی جانب سے طلبی پر عثمان بزدار نے تحریری جواب جمع کروایا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ دل میں درد ہے اس لیے پیش نہیں ہوسکتے۔

شیئر: