Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سیاست کو خیر باد کہتا ہوں‘، علی زیدی کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں سمیت متعدد رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سنیچر کو ایک ویڈیو پیغام میں علی زیدی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے سیاست میں آئے تھے۔
’کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے، مشکل فیصلہ تھا، آسان فیصلہ نہیں تھا۔ میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ جب میں سیاست چھوڑ دوں گا تو تحریک انصاف میں بھی جو سندھ کی صدارت کے عہدہ اور کور کمیٹی کے ممبر یا ایم این اے کا سب سے میں استعفیٰ دیتا ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے کام کریں گے اور باہر سے سرمایہ کاری لائیں گے۔
’سیاست کو خیر باد کہتا ہوں، پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد۔‘
’9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور دوبارہ کرتا ہوں۔ افواج پاکستان ہمارا فخر ہے اور ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔‘
انہوں نے کہ ’جو ہوا وہ  بڑاغلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو سب کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔‘
17 مئی کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں علی زیدی نے کہا تھا کہ وہ اس دن پی ٹی آئی چھوڑیں گے جب عمران خان چھوڑیں گے۔
’میں نے تحریک انصاف اس دن چھوڑنی ہے جس دن عمران خان نے چھوڑنی ہے۔‘

شیئر: