Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الربع الخالی چیک پوسٹ سے سو کلوگرام سے زیادہ حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام 

تلاشی کے دوران ایک گاڑی سے 100240 حشیش  برآمد کی گئی (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اورکسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’الربع الخالی چیک پوسٹ کے راستے سو کلو گرام سے زیادہ حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’الربع الخالی چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران ایک گاڑی سے 100240 حشیش  برآمد کی گئی‘۔
’حشیش گاڑی کے فرش کے نیچے اور اگلے پچھلے دروازوں کے خالی حصوں میں چھپائی گئی تھی‘۔ 
اتھارٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا کہ’ اگر وہ نشہ آور اشیا کی سمگلنگ یا کاروبار کے بارے میں رپورٹ دیں گے اور اس کی بنیاد پر گرفتاری عمل میں آئے گی تو اطلاع دینے والے کو انعام دیا جائے گا‘۔ 

شیئر: