Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممنوعہ اور زائد المعیاد دواوں کی روک تھام کےلیے جدید سسٹم نصب

چیک پوسٹوں پرموجود فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے اہلکارجانچ کرتے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں حج آپریشنز کے نگران ولید الحکمی نے کہا ہے کہ ’مملکت میں ممنوعہ یا زائد المعیاد دواوں کی روک تھام کے لیے تمام چیک پوسٹوں پرجدید ترین کمپیوٹرائز سسٹم نصب کیے گئے ہیں‘۔ 
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے نگران نے کہا کہ ’مملکت کی مختلف بری سرحدی چیک پوسٹوں کے علاوہ  ائیر پورٹس اوربندرگاہوں پر اتھارٹی کی جانب سے خصوصی لیبارٹریز موجود ہیں جہاں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ آلات ممنوعہ یا غیرمعیاری دواوں کی جانچ کی جاتی ہے’‘۔ 
’ممنوعہ یا غیرمعیاری دواوں کو مملکت میں کسی بھی صورت داخل ہونے نہیں دیا جاتا۔ چیک پوسٹوں پرموجود فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے اہلکارجانچ کرتے ہیں‘۔ 

شیئر: