غیر معیاری دوائیں ضبط،فارمیسی اور گودام سیل
گودام سے 3 ہزار غیر معیاری ادویہ کا سٹاک برآمد کیا گیا(فوٹو سبق)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں ایک فارمیسی کے گودام سے 3 ہزار غیر معیاری ادویہ کا سٹاک برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ایف ڈی اے کے افسران نے خصوصی رپورٹ پر وزارت تجارت ، وزارت صحت اور سیکیورٹی فورس کے تعاون سے فارمیسی کے گودام پر چھاپہ مارا تھا- فارمیسی اور گودام دونوں کو سربمہر کردیا گیا ہے-
فرمیسی کے گودام سے مختلف قسم کی غیر معیاری دواؤں، اینٹی بائیوٹک، میک اپ اورطبی لوازمات برآمد ہوئے-
گودام میں یہ اشیا اتھارٹی کے مقرر کردہ ضوابط کو نظر انداز کرکے نامناسب جگہ ذخیرہ کی گئی تھیں-
سعودی ایف ڈی اے کے افسران نے فارمیسی اور گودام کو سربمہر کرکے حکم دیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے گودام کو ازسر نو ترتیب دیا جائے اورآئندہ غیر معیاری دوائیں گو دام میں نہ رکھی جائیں-