امریکہ میں صدارتی امیدوار انڈین نژاد نکی ہیلی نے عالمی یومِ ماحولیات پر انڈیا کو دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی پیدا کرنے والا ملک قرار دیا ہے جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پیر کو انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہم سنجیدگی سے ماحول کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں انڈیا اور چین کی مخالفت کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ دونوں ممالک سب سے زیادہ آلودگی پیدا کرتے ہیں۔‘
If we want to be serious about saving the environment, we need to confront India and China. They are some of the biggest polluters.
— Nikki Haley (@NikkiHaley) June 5, 2023
شلیندر ملک نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین ہوتا جا رہا ہے کہ امریکی کمپنیوں میں انڈین شہریوں کا بطور سی ای او مقرر ہونا اچھی بات ہے، لیکن بطور سیاستدان وہ فضول شخصیت کے مالک ہیں۔‘
I am beginning to believe, Indians as CEOs of different American companies is a good thing but as politicians, they are the most useless of the personalities.
Their worldview & the need, to prove to everyone that they can be more American than the Americans or more British than…
— Shailendra Malik (@eShailendra) June 5, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ ’ان کا دنیا کے بارے میں تصور اور خود کو امیریکیوں سے زیادہ امریکی ثابت کرنا ہمیشہ انہیں حقائق سے ہٹ کر انڈیا کے بارے میں فضول باتیں کرنے پر مجبور کرتا ہے۔‘
ایک اور صارف نے کاربن کا اخراج کرنے والے ممالک کا گراف شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلے اپنا آئینہ دیکھیں۔‘
Look at your mirror first…. pic.twitter.com/0JP06mO0iZ
— SGP (@Pillai_Sunil) June 5, 2023
راہل ایم مہسواری نے لکھا کہ ’گرین ہاؤس فی کس اخراج امریکہ میں 17.6 ٹن اور انڈیا میں 2.7 ٹن ہے۔ آپ کو صرف حقیقت کی مخالفت کرنے کی ضرورت ہے۔‘
Greenhouse emissions per capita - USA: 17.6 tonnes; India: 2.7 tonnes.
The only thing you need to confront is reality.
— Rahul M Maheswari (@rahulsofficial) June 5, 2023