Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القطیف کی کم عمر لڑکی شہد کی  تاجر بن گئی  

فاطمہ کا کہنا ہے کہ 15 برس کی عمرسے شہد کی مکھیاں پالنے کا شوق پیدا ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
القطیف کی فاطمہ المیلاد نے کاروباری سطح پرشہد تیار کرنے والی سب سے کم عمر لڑکی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 
العربیہ چینل کے خصوصی پروگرام ’نشرۃ الرابعہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے قطیف میں شہد کے چھتے لگانے والی سب سے  کم عمر لڑکی فاطمہ  المیلاد نے  کہا کہ پندرہ برس کی عمر میں  یہ شوق پیدا ہوا تھا۔

سالانہ 6 سو سے 800 کلو شہد حاصل ہوتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

شروع میں والد کے ہمراہ شہد کی مکھیوں کی دنیا سے تعلق بنا۔ اس کے بعد میں نے اپنے طور پر شہد کا ایک چھتہ لگایا۔ رفتہ رفتہ پچاس اور اب 200 چھتوں کی مالک ہوں۔ کاروباری  کے لحاظ سے شہد تیار کرنے لگی ہوں۔ 
فاطمہ کا کہنا ہے کہ وہ صبح 8 بجے سے سہ پہر چار بجے تک شہد کے چھتوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔ سالانہ 600 سے  800 کلو گرام شہد حاصل ہوتا ہے۔ سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک کی مارکیٹوں کو بھی شہد سپلائی کرنے کا ارادہ ہے

شیئر: