Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان شہد میلے میں 15 اقسام کے شہد

میلے میں مختلف شہروں سے شائقین شرکت کررہے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
وزارت ماحولیات، پانی وزراعت کے تعاون سے جاری آٹھواں جازان شہد میلے میں مملکت کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق العیدابی کمشنری میں منعقدہ میلے میں انواع واقسام کے شہد رکھے گئے ہیں۔
شہد میلے کے لیے مخصوص خیمے میں جازان ریجن میں شہد کی تیاری سے وابستہ متعدد کاشتکاروں نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں جہاں خصوصی رعایتی نرخوں پرشہد کی فروخت بھی جاری ہے۔
میلے میں آنے والوں کے لیے دیگر تفریحی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ شہد حاصل کرنے کے مختلف مراحل سے واقفیت کےلیے زائرین کو اہم معلومات بھی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
شہد میلے کے ڈائریکٹرسلیمان الغزاونی نے بتایا کہ میلے میں 15 اقسام کا 10 ٹن سے زیادہ  مقامی شہد لایا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں جازان ریجن کی مقامی مصنوعات کو بھی میلے میں رکھا گیا ہے تاکہ آنے والے زائرین یہاں کی ثقافت سے آگاہ ہوسکیں۔

شیئر: