مصر کے شہر الغردقہ میں شارک مچھلی کے حملے کے روسی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے روسی قونصل جنرل اور مصری سکیورٹی کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے شہر الغردقہ میں بحر احمر کے ساحل کے قریب شارک مچھلی کے حملے سے روسی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
انگلینڈ میں گھر کی چھت پر دیوہیکل شارک، معاملہ کیا ہے؟Node ID: 656361
-
مصر: شارک کے حملے میں دو خواتین ہلاکNode ID: 682841
-
آسٹریلیا، تیراکی کے دوران شارک کے حملے میں 16 سالہ لڑکی ہلاکNode ID: 740431
مصر کی وزارت ماحولیات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے بیان میں کہا کہ ’ساحل پر گھومنے والے روسی شہری کی موت کی ذمہ دار ٹائیگر شارک مچھلی ہے۔‘
وزارت کی جانب سے ہلاک ہونے والے روسی شہری کی شناخت کی کوئی معلومات نہیں دی گئی ہیں۔
وزارت ماحولیات کے بیان کے مطابق وزارت کی ٹیم اور بقیہ انتظامیہ شارک کو پکڑنے میں کامیاب رہی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ نے ساحل کے قریب تیراکی، پانی کے اندر جانے اور بقیہ پانی کے کھیلوں پر پابندی لگائی ہوئی تھی۔
Recent shark attack in Egypt pic.twitter.com/8E1QgNfySY
— Levandov (@blabla112345) June 8, 2023