Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں یورپی فلم فیسٹیول، کون کون سی فلمیں دکھائی جا رہی ہیں؟

آسکر کے لیے نامزد ہونے والی فلم ’کوئیٹ گرل‘ کی بھی نمائش ہوگی ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کا دوسرا یورپی فلم فیسٹیول ریاض کے وی او ایکس سینیما صحاری مال میں جاری ہے جس میں مختلف ممالک کی 16 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق 14 جون تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں آسکر کے لیے نامزد ہونے والی ’کوئیٹ گرل‘،جینز جوگرین کی ’آئی ایم زلاٹن‘جو سویڈش فٹ بال سٹار زلاٹن ابراہیموچ کی کہانی ہے اور ریاض بیلیچے کی ’شوگر اینڈ سٹارز‘ شامل ہیں جسے عرب دنیا میں پہلی بار فیسٹیول میں دکھایا جائے گا۔
یہ تقریب یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفارت خانوں اورعربیہ پکچرز انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے۔
سعودی عرب میں یورپی یونین کے سفیر پیٹرک سائمنیٹ نے کہا کہ ’ہم مختلف تقریبات کے ذریعے سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے ثقافتی منظر نامے کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں جو ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پیپل ٹو پیپل انگیجمنٹ یورپی یونین کی خلیج کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کا ایک اہم ستون ہے۔‘
عریبیہ پکچرز انٹرٹینمنٹ کے بانی عبد اللہ الاحمری نے کہا کہ وہ اس فیسٹیول کو سعودی عرب کے تمام فلمی شائقین کے لیے ایک خاص سینیما کا تجربہ بنانے کے خواہاں ہیں۔
 یہ فیسٹیول یورپی اور سعودی فلم سازوں کو اپنے خیالات اور علم کو تبادے کا موقع فراہم کرے گا۔  
تقریب کے مہمانوں میں پرتگال، فرانس اور سپین سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار نونو بیٹو، سیبسٹین ٹولرڈ اور ازابیل فرنانڈیز شامل ہوں گے جو سامعین، فلم سازوں اور فلمی شائقین سے بات چیت کریں گے۔
تمام سکریننگ اور سائیڈ ایونٹس وی او ایکس سینیما سہارا مال میں ہوں گے۔
فیسٹیول کی مکمل فہرست میں آسٹریا، قبرص، ڈنمارک، ایسٹونیا، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لٹویا، لتھوانیا، مالٹا، نیدرلینڈز، پرتگال، سلووینیا، اسپین اور سویڈن کی فلمیں شامل ہیں۔

شیئر: