Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حادثے میں ماں اور بہن کھونے والے طالب علم کی سکول واپسی

سکول میں خصوصی تقریب کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ( فوڈو: العربیہ)
سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں ماں اور بہن کو کھونے والے طالب علم کی سکول واپسی پر طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے  پرجوش استقبال کیا گیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق بریدہ کے ابن عقیل پرائمری سکول کا طالب علم ایاد الذیاب نے ٹریفک حادثے میں ماں اور بہن کو کھو دیا تھا جبکہ خود بھی ایک ٹانگ سے محروم ہو گیا تھا۔ 
حادثے کے بعد ایاد الذیاب پہلی بار سکول پہنچا تو اساتذہ اور طلبہ نے غیرمعمولی خیرمقدم کیا، اسے گلے لگایا اور پھول پیش کیے۔
سکول انتظامیہ  نے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا سوشل میڈیا پراس کی وڈیو وائرل ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے طلبہ اور اساتذہ کی انسانیت نوازای پر ان کی ستائش کی۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ’اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے  پرجوش خیرمقدم کے باوجود ایاد الذیاب افسردہ نظر آ رہا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ ابھی تک صدے سے باہر نہیں آِ سکا ہے۔‘ 
ایاد الذیاب کے والد نے العربیہ نیٹ سے گفتگو میں بتایا ’عمرے سے واپسی پر راستے میں گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد چار سے زیادہ مرتبہ گاڑی نے قلابازیاں کھائیں۔‘
’حادثے میں ایاد کی والدہ اوراس کی جڑواں بہن چل بسی جبکہ وہ خود بھی زخمی ہوا۔‘

شیئر: