Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ حج ٹرمینل پر عازمین میں 75 ہزار سے زیادہ معلوماتی کتابچے تقسیم

وزارت اسلامی امورنے حج ٹرمنل پرڈیجیٹل سکرینز بھی نصب کی ہیں(فوٹو: الوطن)
سعودی وزارت اسلامی امورکی جانب سے اس سال بھی جدہ کے حج ٹرمنل پرآنے والے عازمین میں دینی معلومات پرمبنی کتابچوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ 
سرکای خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امورودعوہ والارشاد کی جانب سے جدہ حج ٹرمنل پرچوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مختلف ٹیموں کو تعینات کیاجاتا ہے۔  
وزارت اسلامی امورکی ٹیمیں مختلف ممالک سے آنے والے عازمین میں ان کی زبان میں تیارکردہ دینی معلومات پرمبنی کتابچے اورمعلوماتی ہینڈبلز تقسیم کرتی ہیں۔ 
وزارت اسلامی امورکی جانب سے حج سیزن کے آغاز سے اب تک 75 ہزار 533 سے زائد دینی معلومات پرمبنی کتابچے اورہینڈبلز تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
کتابچوں کی تقسیم کا سلسلہ عازمین حج کی مملکت آمد تک جاری رہے گا۔ 
 وزارت اسلامی امورنے حج ٹرمنل پرڈیجیٹل سکرینز بھی نصب کی ہیں جن میں 3000 سے زائد 40 زبانوں میں امورحج سے متعلق اہم علمی اورمعلوماتی مواد فراہم کیا ہے جسے کوئی بھی  اپنے موبائل فون کے ذریعے انسٹال کرکے اس سے استفادہ کرسکتا ہے۔ 

شیئر: