Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام، کئی سمگلر اور ڈیلر گرفتار

تمام گرفتار افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حکام نے منشیات کے خلاف مہم کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سنیچر کوجازان کے العارضہ گورنریٹ میں سرحدی محافظوں نے قات ( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر پانچ یمنی شہروں کو حراست میں لیا ہے۔
اس سے قبل سرحدی محافظوں نے 27 یمنی باشنوں کو حراست میں لیا ہے جو مملکت میں سو کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس نے بیان میں کہا کہ تبوک میں ایک شہری کو نشہ آور گولیاں اور حشیش جبکہ حائل میں ایک اور شخص کو نشہ آور گولیاں فروخت کرنے پر پکڑا گیا ہے۔
جدہ میں پولیس نے یمنی باشنوں کو حشیش کے کاروبار کے الزام میں گرفتارکیا ہے۔
مکہ مکرمہ میں پولیس نے اسی جرم میں تین شہریوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔
پولیس نے زیر حراست افراد کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے ضبط کی جانے والی منشیات متعلقہ حکام کے حوالے کردی۔
تمام گرفتار افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔

شیئر: