Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں خراب موسم کے حوالے سے نیا وارننگ سسٹم

قومی ورکشاپ موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ماحولیات و پانی و زراعت و سربراہ قومی مرکز برائے موسمیات انجینیئرعبدالرحمن الفضلی  پیر کو سعودی عرب میں خراب موسم کے حوالے سے نیا وارننگ سسٹم  کا اعلان کریں گے۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق انجینیئرعبدالرحمن الفضلی نئے وارننگ سسٹم کا اعلان اس قومی ورکشاپ کے دوران کریں گے جس کا اہتمام موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے کیا جارہا ہے۔
قومی ورکشاپ میں موسمی حالات سے نمٹنے پر مامور سرکاری ادارے شرکت کریں گے۔ 
قومی ورکشاپ دو روز تک جاری رہے گا۔ اس کے ایجنڈے پر پیشگی انتباہ کا نظام اور علاقائی خدمات و اقدامات کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
ورکشاپ کے دوران موسمی حالات سے پیدا ہونے والے مسائل  اور خطرات سے مطلع کرنے کے لیے دنیا بھر میں رائج طریقوں پر روشنی ڈالی جائے گی اور اس حوالے سے مختلف ملکوں میں موجود قوانین اور قانون سازی پر بھی بات ہوگی۔ 

شیئر: